Published: 12-10-2022
گجرات(مدثراقبال سے)کائرہ فیملی کے چشم وچراغ ،سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغرکائرہ کے فرزند ارجمند چوہدری محمداصغرکائرہ نے یونیورسٹی آف لندن (UOL) سے قانون کی ڈگری نمایاں نمبروں سے پاس کرلی،چوہدری محمداصغرکائرہ،مشیروزیراعظم چوہدری قمرزمان کائرہ، چوہدری ظہیراصغرکائرہ،چوہدری نوید زمان کائرہ کے بھتیجے،ایم پی اے میاں اخترحیات کے نواسے اورچوہدری حمزہ قمرکائرہ کے بھائی ہیں،انہیں ایل ایل بی کی ڈگری ملنے پرلالہ موسیٰ سمیت ضلع گجرات کی ممتازسیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اورنیک خواہشات کااظہار کیا