Published: 12-10-2022
گجرات(مدثراقبال سے)انجمن حضورغوث یگانہ چھالے شریف کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں ضلع گجرات کے مختلف علاقو ں میں محافل میلاد النبی کاسلسلہ کامیابی سے جاری، گزشتہ شب جامع مسجد کھاریاں خورد میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کاانعقاد کیاگیا جس کی صدارت ممتازمذہبی سکالر،بیرسٹرصاحبزادہ پیرسید اسرارالحسن شاہ نے کی،قبل ازیں پیرسید اسرارالحسن شاہ کا محفل پاک آمد پرعمائدین علاقہ نے والہانہ اورپرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے اورطلائی ہارپہناکران کااستقبال کیا،محفل پاک میں علاقہ بھرسے ہزاروں مریدین وعقیدت مندوں سمیت عاشقان رسول نے شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ پیرسید اسرارالحسن شاہ نے سیرت النبی پرمفصل اندازمیں خطاب کیااوراختتام محفل پرخصوصی دعا کرائی بعد ازاں مریدین وعقیدت مندوں نے ان سے ملاقاتیں کیں اورانہیں بارہ ربیع الاول کوحضورغوث یگانہ چھالے شریف کے زیراہتمام کامیاب میلاد جلوس پرمبارکباد پیش کی۔