پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر گجرات بار کا آج ہڑتال کا اعلان، مکمل عدالتی بائیکاٹ

Published: 12-10-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) گجرات بار کی پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر آج 12 اکتوبر بروز بدھ دن بھر وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کریں گے اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات چوہدری شیرباز سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری ایڈووکیٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد فاروق اکرم ایڈووکیٹ نے 11اکتوبر کو ہڑتال کے دوران  صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی جانب سے کیسز کی ڈائری بند کرنے کے غیر قانونی اور غیر آئینی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے وکلاء  کے خلاف درج غیر قانونیFIRs  کے فوری طور پر اخراج، وکلاء  کے خلاف 7ata کے نفاذ سے اجتناب اور لائرز پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے نیز وکلاء  کے ساتھ ججز کے غیر اخلاقی رویہ اور دائری مقدمات کی غیر قانونی و غیر آئینی بندش کے خلاف بطور احتجاج پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گجرات بار  مورخہ 12 اکتوبر بروز بدھ وکلاء  عدالتوں میں پیش نہ ہونگے۔ خلاف ورزی کی صورت میں حسبِ کاروائی کی جائیں گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات