فین انڈسٹری ایکسپورٹ میں حائل رکاوٹیں دور کر نے کے اقدامات، 5 سالہ حکمت عملی مرتب، عمیر رفیق

Published: 12-10-2022

Cinque Terre

گجرات (شاہد رسول سے)پیفما کی نو منتخب ایگزیکٹو  کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین پیفما عمیر رفیق کی زیر صدارت پیفما آفس گجرات میں منعقد ہوا. اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور درود شریف سے کیا گیا. ایجنڈا کے مطابق میٹنگ کی کارروائی شروع کی گئی. چئیرمین پیفما نے آنے والے سال کے لئے اپنا لائحہ عمل شرکاء کو بتایا. چئیرمین عمیر رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ آنے والے سال میں ہم فین انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں. اور فین انڈسٹری کی ایکسپورٹ کو بڑھانے میں جو رکاوٹیں ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی. پانچ سالہ ایکسپورٹ سٹریٹجی بنائی جائے گی. اور ایکسپورٹ ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی. تاکہ ملک اور انڈسٹری دونوں کا فائدہ ہو. انڈسٹری اور اکیڈمک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا تاکہ مختلف یونیورسٹیوں اور ٹیکنیکل اداروں کے ساتھ مل کر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جا سکے. ہم مختلف ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے. تاکہ ایک اچھا میسج گورنمنٹ تک جا سکے. واپڈا کے حکام سے مل کر بجلی کے مسائل کو حل کیا جائے گا. اس کے علاوہ پنکھوں کے لئے بنائے گئے سٹینڈرڈ کی ری ویژن کی جائے گی. جو کہ ساری انڈسٹری کے لئے قابل عمل ہو. اس کے علاوہ دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گے. اجلاس میں محمد نعمان احمد وائس چیئرمین، فیضان رشید سینئر وائس چیئرمین، غیاث الدین پال، ملک صفدر حسین،سجاد اجمل بٹ،ولید شجاع، زین العابدین، محمد علی رضا،علی بشارت راٹھور اور دیگر شامل تھے.

آج کا اخبار
اشتہارات