چوہدری صاحبان کا مرکزی انجمن تاجران تشکیل نو پر مکمل اظہار اعتماد، شیخ شفیق

Published: 12-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)مرکزی انجمن تاجران گجرات کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ شفیق نے کہاہے کہ مرکزی انجمن تاجران گجرات کی تشکیل نو پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، چوہدری وجاہت حسین،بی بی ثمیرہ الٰہی نے بھرپوراظہاراعتماد کرتے ہوئے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے اوراپنے بھرپورتعاون کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے اس امید کااظہارکیاہے کہ نئے عہدیداران گجرات کی تاجرکمیونٹی کی خدمت کے ساتھ انکے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پرحل کروائیں گے،شیخ شفیق کاکہناتھاکہ نومنتخب صدرشیخ افضال الرحمن کی قیادت میں تاجربرادری متحد ومنظم ہوکر اقدامات اٹھائے گی سبھی ممبران بھرپورجذبہ خدمت سے سرشارہیں انہوں نے کہاکہ ہماری تمام ترہمدردیاں اورنیک خواہشات شیخ افضال الرحمن کے ساتھ ہیں انشاء اللہ ان کی قیادت میں گجرات کی تاجربرادری بہترین کاروباری ماحول کیساتھ دیگرمسائل کے حل میں بھی انہیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات