چوہدری حسین الٰہی کی سفارش پر وزیر اعلیٰ کی بارش متاثرہ دو خاندانوں کی 40 لاکھ امداد

Published: 13-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جلالپور جٹاں اور ڈنگہ کے گاؤں ہیرا پور کے دو رہائشی افراد کو 20,20لاکھ روپے کی امداد، ایم این ایچوہدری حسین الٰہی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ کیساتھ مرزا عمران بیگ نے جلالپور جٹاں کے رہائشی ندیم اختر کو گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب سے مکان گر جانے اور اس کی زد میں آنے والی بیوی اور بچے کی ہلاکت پر انکی امداد کیلئے 20لاکھ روپے عطیہ کیا اور ڈنگہ کے گاؤں ہیرا پور کے رہائشی علی حیدر کا مکان گر جانے اور اس کی زد میں آنے والے اس کے دو بچوں کی ہلاکت پر 20لاکھ روپے عطیہ کے چیک دئیے اور نیک تمناؤں اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب سے جلالپور جٹاں کے درجنوں دیہات متاثر ہوئے اسی میں ندیم اختر فیملی اور ہیرا پور کے علی حیدر فیملی کو بڑے نقصان میں دادرسی کرنے کیلئے چوہدری حسین الٰہی کی کاوشوں سے 20,20لاکھ روپے عطیہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر گجرات نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے حکم پر عطیات کے چیک دئیے اس موقع پر مرزا عمران بیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے یہاں موجود ہوں چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے پیغام ہے یہ عطیہ آپ کے نقصان کے آگے بہت کم ہے مگر دادرسی کیلئے ضروری تھا آپ کے گھروں کو بھی نقصان ہوا اسے پورا کیا جائے جانوں کا نقصان تو پورا نہیں کر سکتے مگر غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرے اس موقع پر ملک بابر رزاق بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات