”گجرات کے ہر دکاندار کا ووٹ صدر، کا براہ راست انتخاب“تاجراتحاد و طاقت کی ضمانت، جاوید بٹ

Published: 13-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)تاجروں کے تینوں بڑے دھڑوں میں اتحاد واتفاق وقت کی اہم ضرورت،یکطرفہ فیصلہ کبھی بھی قبول نہیں کرینگے، تاجروں کی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونیوالے نمائندے کے ساتھ کھڑے ہیں، (15ہزار تاجروں کیلئے متفقہ تاجرتنظیم تمام مسائل کاحل،تاجروں کوفی شٹرووٹ کاحق دیناہوگا،تاجرتنظیموں کی متفقہ کمیٹی کی باہمی مشاورت سے ووٹرلسٹ اورنئے الیکشن کرائے جائیں،کسی سے الحاق نہیں ہوگا،سیاست کی بجائے تاجروں کی حمایت سے آگے آئیں،تاجرتنظیموں کے دھڑوں کی آپسی چپقلش سے مسائل پیداہونگے،تاجروں کی 100ذیلی تنظیموں میں سے 70تنظیموں کی حمایت ہے، ضلع کی تاجربرادری نے ہمیشہ مشکل اورکٹھن حالات میں بھرپورساتھ دیا ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدرجاویدبٹ نے گزشتہ روزگجرات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا،جنرل سیکرٹری خادم حسین سلیمی،سینئرنائب صدرشیخ محمد سلیم،مرزا الیاس جرال صدرکٹڑا بازار،چوہدری ظفراقبال صدرشادیوال، خان جلال خاں صدرسراج پلازہ،ملک لقمان اشرف قادری صدرسرگودھاروڈ سمیت تاجرتنظیموں کے سربراہان کی بڑی تعداد ہمراہ تھی،جاوید بٹ کاکہناتھاکہ ہمیشہ تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرتے ہوئے اتحاد ویکجہتی کیلئے کاوشیں کیں،مخالف تنظیموں نے تو میرے بارے اجلاس میں باتیں کیں مگرانکے لئے بھی نیک خواہشات رکھتاہوں،ہماری خواہش ہے کہ گجرات شہرکی تمام شاہراہوں جیل روڈ،گلزارمدینہ روڈ،سرگودھاروڈ، بھمبرروڈ،سروس روڈ،مسلم بازار،کٹڑہ بازار،تمبل بازار،ریلوے روڈ،سٹاف گلہ سمیت دیگرتمام کاروباری مراکز،مارکیٹیں،بازاروں پرموجود تاجروں کوفی شٹرووٹ کاحق دیاجائے،تاجروں کی مشاورت سے متفقہ کمیٹی تشکیل دی جائے جوتاجروں کی ووٹرلسٹ تیارکرے اورسبھی کوبلاتفریق وتمیز اس میں شامل کیاجائے،جس کیلئے سالانہ فیس بھی مقررکی جائے،جاوید بٹ کاکہناتھاکہ اگرتاجرتنظیموں کے تمام گروپ نئے الیکشن پرمتفق ہوجائیں توبہتری ہوگی،پہلے ہم جب بھی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہڑتال کی کال دیتے توجی ٹی روڈ،بھمبرروڈ، مسلم بازار،بولے سمیت دیگرعلاقوں میں قائم کاروباری مراکزکھلے ہوتے ہماری کوشش ہے کہ جب بھی ہڑتال کی کال دیں تو سبھی تاجریک زبان ہوکر لبیک کہیں،گجرات شہرمیں تاجرکمیونٹی کے متفقہ صدروجنرل سیکرٹری کیلئے الیکشن کروالیں یکطرفہ فیصلے ہمیں کسی صورت قبول نہیں،انہوں نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسا نمائندہ آگے لایاجائے جو ضلعی انتظامیہ،حکومتی اراکین سے بے دھڑک ہوکر مسائل کے حل کیلئے بات کرسکے مخالف گروپوں کودعوت دیتے ہیں کہ آئیں مل بیٹھ کر تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے فیصلہ کریں،ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے جاویدبٹ کاکہناتھاکہ اگرشہرمیں تاجروں کے دو دھڑے ہونگے تو مسائل پیداہونگے ہماری تعداد زیادہ ہونے کے باوجود دوسروں کودعوت دیتے ہیں کہ آپسی اختلافات ختم کرتے ہوئے تاجرکمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے آگے بڑھیں مشاورت سے دو یا تین سال کیلئے الیکشن کروائیں جوصدرمنتخب ہوتمام تاجراسکے ساتھ کھڑے ہونگے،غلطیوں کوتاہیوں کاازالہ کرناچاہتے ہیں،شہرمیں 100کے قریب تاجروں کی ذیلی تنظیمیں ہیں جن میں 70تنظیموں کی حمایت حاصل ہے جبکہ دیگردھڑوں کے تاجر بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں مگرہماری کوشش ہے کہ پرامن الیکشن کرواکر تاجروں کامتفقہ نمائندہ آگے لایاجائے۔بعد ازاں جنرل سیکرٹری خادم حسین سلیمی نے تاجربرادری کے اتحاد واتفاق کیلئے دعا کرائی

آج کا اخبار
اشتہارات