Published: 13-10-2022
گجرات(ارشد محمود سے)سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں صدر انجمن سادات سید بابر عباس شاہ آف معین الدین پور سیداں، ممتاز سماجی شخصیت سید عقیل عباس شاہ کی خصوصی ملاقات، یونین کونسل معین الدین پور سیداں سمیت علاقائی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیالات کیا گیا، چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ باوا سید مدد علی شاہ مرحوم ہمارا قیمتی اثاثہ تھے، ان کے قائم تعلقات کو آج ان کی اولاد آگے بڑھا رہی ہے، سادات سید بابر عباس شاہ آف معین الدین پور سیداں نے چوہدری وجاہت حسین کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران کے ساتھ وفا کا رشتہ ہمیشہ نبھائیں گے چوہدری برادران کے ساتھ باوا مدو شاہ خاندان کے تعلقات الحمد للہ نصف صدی سے چلے آ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ عروج ہو یا زوال ہر میدان میں چوہدری برادران کے ساتھ کھڑے ہیں معین الدین پور سیداں تا نورا منڈہالہ کارپٹ روڈ جیسا تحفہ فراہم کرنے اور یونین کونسل معین الدین پور میں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل کروانے اور مزید فنڈز کی فراہمی پر قائدین کے شکر گزار ہیں اس پراجیکٹ سے تمام اہل علاقہ مستفید ہوں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ضلع گجرات کا نقشہ تبدیل کردیاگجرات کو ڈویژن کا درجہ دلا کر چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات کے عوام کا حقیقی معنوں میں نمائندہ ہونے کا حق ادا کردیا انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں چوہدری مونس الہی،چوہدری حسین الہی، چوہدری موسی الہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔