لکھنووال کی 3 بڑی برادریاں چوہدری حسین الٰہی کیساتھ شامل

Published: 14-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کے اعزاز میں لکھنوال میں بڑا شمولیتی اکٹھ، ن لیگی سرکردہ رہنماؤں نے سنگ دھڑے ساتھیوں اور برادری سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے ملاقات کر کے لکھنوال کی فضل داد برادری، مرزا برادری اور بٹ برادری نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں سرکردہ راہنماؤں میں چوہدری محمد الیاس،چوہدری محمد یونس،حافظ محمد آصف، مرزا ساجد، مرزا ارشد، حاجی ارشد، خالد محمود بٹ، طاہر مجید ڈار، سیٹھ اقبال ڈار نے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا شمولیت میں اہم کردار مسلم لیگی راہنما چوہدری عظمت اللہ رانجھا نے ادا کیا ن لیگی سرکردہ راہنماؤں نے چوہدری حسین الٰہی پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی اکٹھ میں سینکڑوں عمائدین شریک تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات