عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے، وزارت اعلیٰ کے ڈثمرات ہر گاؤں تک پہنچیں گے، چوہدری حسین الٰہی

Published: 14-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے لکھنوال شمولیتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیکسب سے پہلے پاکستان اور پاکستان کے عوام ہے اس کے بعد پارٹی، جو فیصلہ عوام اور پاکستان کے خلاف ہو گا پارٹی کے فیصلے کی تردید کرکے مخالف کھڑا ہو جاؤنگا، الحمدللہ پاکستان اور عوام کے خلاف فیصلہ پر حکومت کو ٹھوکر مار دی اور عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہو گیا یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا اور الحمدللہ اب وزارت اعلیٰ کے ساتھ آپ کے درمیان موجود ہیں ان ساتھیوں دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ حمایت کا اعلان کیا اور میری ایک کال پر پارٹی قیادت کے فیصلے کے خلا ف کھڑے ہو گئے اور اتنا مضبوط میں حکومت میں رہ کر محسوس نہیں کر رہا تھا جتنا آپ لوگوں نے اپوزیشن میں میرے ساتھ تعاون کیا کبھی بھلا نہیں سکتا چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ جو لوگ خود کو گجرات کے مخلص اور مفکر بتاتے ہیں ان کی قیادت نے چار ماہ میں پنجاب سے گجرات کو نقشے سے ختم کر دیا تھا جون کے بجٹ میں گجرات کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ نہ رکھا گیا اور نہ ہی کوئی فنڈز دئیے گئے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا الحمدللہ گجرات کیلئے اربوں روپے فنڈز منظور کروا چکے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ گجرات کے خیر خواہ ہیں اور گجرات ہمیشہ گجرات والوں کا ہی رہے گا پنجاب کے ہر ضلع میں بلا تفریق کام کروا ئے جا رہے ہیں چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ شمولیت کرنے والے ساتھیوں کو ویلکم کرتے ہیں اور انہیں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں اور چوہدری عظمت اللہ رانجھا کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

آج کا اخبار
اشتہارات