گلیانہ کے گاؤں شیر و چک میں قتل ہونیوالے نوجوان کے لواحقین کا DPO دفتر کے باہر احتجاج

Published: 14-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)تھانہ گلیانہ کے گاؤں تیرو چک میں 26مئی کو قتل ہونے والے نو جوان سیف اللہ اور زخمی ہونے والے اس کے سگے بھائیمحمد افضال کے لواحقین مقتول  ومضروب کا والد محمد اقبال مقتول کی بیوہ کم سن بیٹے اور رشتے دار خواتین اور مردوں نے گاؤں کے رہائشی مرد و خواتین کی بڑی تعداد میں شامل تھی، ڈی پی او گجرات کے دفتر کے باہر پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرین مردو خواتین نے ملزمان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ پولیس کی ملی بھگت کے باعث مقدمہ کے نامزد ملزمان با آسانی بیرو ن ملک فرار ہوگئے ہیں اور وہ بیرون ملک سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے ہمارے کیس کا تفتیشی افسر اختر ہماری ایک ایک منٹ کی مخبری ملزمان کو کرتا ہے اور ہمیں ذلیل و خوار کرتا ہے مظاہرین کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا ڈی ایس پی سٹی پرویز گوندل نے پولیس افسران کے ساتھ مل کر مظاہرین کا موقف سنا اور ان کی ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ سے ملاقات کرائی، ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے مظلوم لواحقین کو پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مکمل رپورٹ طلب کرلی اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاررروائی کا حکم دیا ڈی پی او نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان جہاں بھی ہوئے گرفتار کرکے ان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات