Published: 15-10-2022
گجرات(مدثراقبال سے)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما،صدرکبڈی فیڈریشن پاکستان چوہدری شافع حسین کا گجرات شہرمیں مصروف دن، شادی تقریبات میں شرکت،عوامی وفود سے ملاقاتیں، جگہ جگہ والہانہ اورپرتپاک استقبال، چوہدری شافع حسین گزشتہ روز ممتازکاروباری شخصیت،چیف ایگزیکٹو داؤد جیولرز گجرات داؤد صادق بٹ کی رہائش گاہ گئے اورانہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا بعد ازاں انہوں نے ڈائریکٹردی ایجوکیٹرز سکول بارہ دری کیمپس شہزادشفیق کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں خصوصی شرکت کی اوردولہا اسامہ ظفرانکے والد سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر،سابق سٹی میئرحاجی ناصرمحمود کومبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا،چوہدری شافع حسین شادی تقریب کی رونق بنے رہے،مسلم لیگی رہنماؤں کارکنان سمیت عام شہریوں نے ان سے ملاقاتیں کیں اورتصاویروسیلفیاں بھی بنوائیں۔