Published: 15-10-2022
لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری) وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نیعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور سے پشاور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سید خورشید احمد شاہ، صوبائی صدر پی پی پی خیبر پختون خواہ نجم الدین و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ضمنی انتخابات کے بارے مشاورت و تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔