قوم عمران خان کیساتھ، 16 اکتوبر ضمنی الیکشن فیصلہ کن، چوہدری حسین

Published: 15-10-2022

Cinque Terre

شیخوپورہ (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدریحسین الٰہی نے شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا فرق یہ ہے کہ کچھ کے نزدیک کا مطلب یہ ہے انصاف برابر قسم کا ہو گا اور کچھ کے نزدیک نئے پاکستان کا مطلب ہے کہ نوکریاں میرٹ پر ملیں گی اور کچھ کی سوچ ہے کہ قانون امیر اور غریب کیلئے ایک ہو گا یہ ہے وہ نیا پاکستان جس کا خواب عمران خان صاحب نے دیکھا اسٹیج پر بیٹھے تمام لیڈروں اور پنڈال میں کھڑے تمام نوجوانوں بزرگوں نے دیکھا اور تین سال بعد اس خواب اس نظریے کو نقصان پہنچانے سائیڈ پر کرنے کیلئے ایک ایسی سازش کی گئی ایک ایسا رول بنایا گیا کہ آہستہ آہستہ واضح ہوتا گیا اور عوام کو معلوم ہوا ہے کہ ہمارے ملک کی سیاست اصل میں ہے کیا؟ اور ہم سیاست دانوں کا اس کے اندر رول کیا ہے نئے پاکستان کی بات ہر کوئی کرتا ہے میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ نیا پاکستان نہ خان صاحب اور نہ میں نے بنانا ہے بلکہ یہ آپ لوگوں نے بنانا ہے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ یہ فیصلہ آپ لوگوں نے کرنا ہے کہ ہمارا ملک کس موڑ پر کھڑا اور کس طرف جا رہا ہے ہماری آنے والی نسل کس طرح کا ملک آگے لیکر چلے گی ایک گروپ وہ ہے جو پرانے پاکستان کے دعوے کرتے ہیں جن کے کاروبار باہر کے ملکوں، بچے باہر کے ملکوں میں اور اعلاج کروانا ہو تو باہر چلے جاتے ہیں حالانکہ انہوں نے یہاں تیس سال حکومت کی مگر ایسے ہسپتال نہ بنا سکے کہ اپنا علاج کروا سکیں چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ عمران خان اور انکی ٹیموں پر پرچے ہو رہے ہیں مگر انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ جینا مرنا اسی ملک میں ہے اور ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرینگے فیصلہ آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے 16اکتوبر تاریخ یاد رکھی جائیگی کہ پنجاب کی عوام نے کس کے حق میں فیصلہ کیا کیا انہوں نے ان کے حق میں فیصلہ کیا جو بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے جب اپوزیشن ہو تو سعودی عرب اور یوکے بھاگ جاتے ہیں اور جب حکومت آجائے تو پورا ٹبر بوریا بستر باندھ کر پاکستان آجاتا ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ جب پٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو میرا دل خون کے آنسو روتا ہے دوسری طرف انکل کیساتھ بیٹھ کر کہتی ہے قیمتیں بڑھاؤ ہم کوئی فراڈ لگا لیں گے عوام کیساتھ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ فیصلہ ہماری عوام کا ہو گا، فیصلہ عمران خان اور میاں ابوبکر شرقپوری کا ہوگا 16اکتوبر کو اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو وہ بھی دور ہو جائے گی جس طرح آج آپ اکٹھے ہوئے ہیں اسی طرح 16اکتوبر کو بھی اکٹھے ہوں بات صرف ووٹ ڈالنے کی نہیں بلکہ اس کی حفاظت کی بھی ہوتی ہے آپ لوگوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر واضح نظر آرہا ہے کہ ووٹ کی حفاظت بھی ہو گی، چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب ہم جنرل الیکشن میں جائیں گے لیکن جو بھی جنرل الیکشن کا ماحول ہو گا اس وقت جو بھی صورتحال ہو گی اس کا فیصلہ آپ لوگ16اکتوبر کو کر دیں گے سارے ملک کی نظریں اس سیٹوں پر ہو گی پرانے پاکستان اور نئے پاکستان کا زور دیکھیں گے،ایک طرف وہ لوگ ہیں جو یوکے میں بیٹھ کر حکومت چلا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی جس کو امیدوار بنائی بیٹھی ہے جسے یہ نہیں پتہ کہ انڈے درجنوں میں بکتے ہیں یا کلو میں۔

آج کا اخبار
اشتہارات