شیخوپورہ ضمنی الیکشن، حسین الٰہی کے میاں ابوبکر شرپوری کی حمایت میں دو بڑے جلسے

Published: 15-10-2022

Cinque Terre

شیخوپورہ (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدریحسین الٰہی کے شیخوپورہ میں دو عظیم الشان جلسے، جگہ جگہ فقید المثال استقبال، سینکڑوں موٹر سائیکلوں کی بڑی ریلیاں، گاڑیوں کے قافلوں نے استقبال کیا ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا شیخوپور ہ انٹر چینج سے استقبال کیا گیا اور سینکڑوں گاڑیوں کیساتھ پورے شہر شیخوپورہ کا دورہ کروایا گیا اور جگہ جگہ استقبالی کیمپوں کے ذریعے استقبال کیا گیا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا استقبال سابق ایم این اے و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری خرم منور منج، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شکیل عطاء اللہ ورک، امیدوار پی پی 139میاں ابو بکر شرقپوری نے شاند ار استقبال کیا، چوہدری حسین الٰہی کا شیخوپورہ شہرمیں تاجر برادری، سیاسی شخصیات نے علیحدہ علیحدہ استقبال کیا، چوہدری حسین الٰہی کو جگہ جگہ سے بگھی پر بٹھا کر پنڈال کی طرف لے جا یا گیا سینئر مسلم لیگی راہنما و پی ٹی آئی ورکرز انکے ساتھ تھے، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کے اعزاز میں دو عظیم الشان جلسوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور امیدوار پی پی 139میاں ابوبکر شرقپوری کی کامیابی کیلئے بھرپور نعرے بازی کی، آتش بازی کے مظاہرے، گھوڑا ڈانس کیساتھ منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، مسلم لیگی اور پی ٹی آئی ورکرز اپنے پارٹی پرچم کیساتھ موٹر سائیکلوں، گاڑیوں، چنگ چی رکشوں، مزدوں، بسوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر قافلہ میں شریک رہے 4بجے سہ پہر سے لیکر رات 8بجے تک استقبال کیا جا تا رہا۔

آج کا اخبار
اشتہارات