چوہدری قمر زمان کائرہ سے ڈیرہ کائرہ پر وفود کی ملاقاتیں

Published: 16-10-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری) وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نیحلقہ میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے ڈیرہ کائرہ پر مختلف وفود سے ملاقات کی، شادی کی تقاریب میں شرکت کی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ ان سے ڈیرہ کائر ہ پر میاں سلیم اللہ، ڈاکٹر سرفراز احمد ملک پور چاڑ، چوہدری احمد جمال گورسیاں، چوہدری مونم جنڈالہ، مرزا عبدالرزاق و دیگر نے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے محمدایوب (اٹلی) کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ پنجاب چوہدری تنویر اشرف کائرہ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے صدر چوہدری ضیاء محی الدین و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات