گجرات چیمبر کیلئے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور سہولت ڈیسک قیام میں حکومتی مدد کی ضرورت، سکندر اشفاق

Published: 16-10-2022

Cinque Terre

گجرات(محبوب عالم سے) قمر زمان کائرہ مشیر برائے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان وزیر اعظم پاکستان  نے گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر، ایگزیکٹو ممبران اور سابقہ صدور کے ساتھ میٹنگ سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر گجرات چیمبر، اشفاق احمد رضی گروپ لیڈر فاؤنڈرز گروپ، ناظم اعجاز، عمر سہیل بھٹہ، چوہدری علی حسن، اسامہ منشاء بٹ، انجم شہزاد، محمد اعظم،معین ظفر، تمسیلہ لیاقت ایگزیکٹو ممبران، انصر محمود گھمن، علی انصر گھمن، ثوبان ظہیر بٹ، عامر نعمان، نعیم امتیاز گوندل سابقہ صدور، باؤ محمد منیر پشاوری، نعمان گوندل سابقہ نائب صدور، راجہ طاہر شیر، میاں ندیم سابقہ ایگزیکٹو ممبران، حماد اسلم چیئرمین فرنیچر ایسوسی ایشن اور دیگر موجود تھے۔قمر زمان کائرہ مشیر برائے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان وزیر اعظم پاکستان  نے  سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر، چوہدری محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ الیکشن کا پراسس جاری رہنا چاہئے اور میں امید کرتا ہوں کہ گجرات چیمبر کی موجودہ قیادت گجرات کی کاروباری برادری کی بہتری کے لیے اچھا کام کرے گی۔مجھے گجرات اور اس کی انڈسٹری پر فخر ہے کہ یہ ملکی اکانومی میں اچھا حصہ ڈال رہے ہیں۔ سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے ان کو کو مشیر برائے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان وزیر اعظم پاکستان مقرر ہونے پر گجرات چیمبر کی طرف سے مبارکباد پیش کی  اور کہا کہ یہ ہمارے شہر کے لیے انتہائی فخر کا مقام ہے کہ آپ کو ایک دفعہ پھر گورنمنٹ میں بطور مشیر مقرر کیا گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح آپ اپنے اس ٹینیور میں بھی اپنے ریجن کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کر نے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس کے بعد انہوں نے ان کو گجرات چیمبر آف کامرس اور اس کی ایکٹی وٹیز کا باقائدہ تعارف کروایا۔صدر گجرات چیمبر نے قمر زمان قائرہ سے دو نقاط پر خصوصی سپورٹ کی درخواست کی اور کہا کہ گجرات چیمبر کے آر اینڈ ڈی سیل کے لیے گرانٹ کاجو پرپوزل ہم نے سید نوید قمر  اورایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں آپ کے حوالہ سے جمع کر وا یا ہے اس سلسہ میں میری آپ سے گزارش ہے کہ اس کی ای ڈی ایف سے اپروول دلوائیں اور ہمیں معانت فراہم کریں۔ گجرات چیمبر آف کامرس کے ممبران کی سہولت اور ان کو ریلیف دلوانے کے لیے مختلف اداروں کے سہولت ڈیسک گجرات چیمبر میں بنوانے کے حوالے سے بھی آپ کی سپورٹ درکار ہے ان اداروں میں نادرا،گیپکو،ایس این جی پی ایل، امیگریشن اینڈپاسپورٹ اور دیگر شامل ہیں۔ ا س کا مقصد یہ ہوگا کہ  ممبران کو ان اداروں اور ان کی سروسز، ان کے قوائد و ظوابط کے بارے میں آگاہی فراہم ہو گی اور ان کے متعلقہ اداروں کے مسائل بھی حل ہو سکیں گے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور اس کے ڈارفین کے درمیان رابطہ قائم ہو گا۔چوہدری محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ ہم آپ کو گجرات چیمبر میں خوش آمدید کہتے ہیں اور مشیرزیر اعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کر تے ہیں۔میری آپ  سے یہ بھی گزارش ہو گی کہ جن  پراجیکٹس کا صدر نے ذکر کیا ان میں سپورٹ فراہم کریں اور خصوصاً ای ڈی ایف سے فنڈز کی اپروول میں معاونت فراہم کریں۔ پہلے بھی ہمارے سابق صدر مرزا امتیاز احمد کے دور میں ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کے لیے تقریباََ44 ملین کے فنڈز مہیا کئے گئے تھے اور اس بار بھی ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے ہی دور حکومت میں  ہمارے آر اینڈ ڈی سیل کے  لیے تقریباََ17 ملین کے فنڈز اپروو کیئے جائیں تاکہ ان کو استعمال کر تے ہوئے ہم اپنے آر اینڈ ڈی سیل کو مزید فعال کر سکیں اور بزنس کمیونٹی کی فلاح کے لیے اس کو استعمال کر سکیں۔ اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ ہمارا پرپوزل  بھی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپروو کر وا کردیں۔قمر زمان قائرہ مشیر وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ای ڈی ایف سے فنڈز کی اپروول کے حوالے سے میری دو تین دفعہ میٹنگ ہو چکی ہے اور سید نوید قمر منسٹر برائے کامرس سے بھی اس سلسلہ میں دوبارہ میٹنگ کروں گا اور ان سے اس کی اپروول کے لیے بات کروں گا۔مختلف اداروں کے گجرات چیمبر میں سہولت ڈیسک کے حوالے سے میں نادرا، پاسپورٹ  اور  منسٹر برائے انرجی سے بات کروں گا لیکن اس کے لیے گجرات چیمبر بھی اپنی ورکنگ دے کہ اس پر کس طرح کام کیا جائے گا۔ علی انصر گھمن سابق صدر گجرات  نے کہا کہ ہمیں  انڈیا سے ٹریڈ بڑھانے پر کام کرنا ہو گا اور گورنمنٹ امپورٹ پر سبسڈی فراہم کرے۔ انڈیا کی سب سے زیادہ انکم اس وقت ا ئل ریفائنری سے آ رہی ہے۔ پاکستان کو بھی اس طرف سوچنا ہوگا۔ ہمیں بلینکٹ سبسڈی ختم کرنا ہوں گیں۔ایف ٹے اے کے حوالے سے گورنمنٹ کو چا ہیئے کہ چیمبرز کو  اپنے ساتھ شامل رکھے۔حماد اسلم چیئرمین فرنیچر ایسوسی ایشن نے کہا کہ فرنیچر انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے ہمیں سپورٹ کیا جائے اور ہماری جو مشینری سرگودھا میں پڑی ہے اس کو گجرات میں منگوایا جائے۔قمر زمان قائرہ مشیر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وسائل کم ہیں اور جو سبسڈی دی جاتی ہے اس کا فائدہ ا ٓخر تک نہیں پہنچتا۔ انڈیا کے ساتھ ٹریڈ کے حوالے سے کافی مسائل ہیں اور ان کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں دوسرا گورنمنٹ اور  پبلک کی سطح پر بھی کافی مسائل ہیں اور ان کے ساتھ ٹریڈ کو بالکل اوپن کرنا ہماری اکانومی کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔فرنیچر انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ اس  حوالے سے اپنی رپورٹ بنا کر کہ میرے تک پہنچائیں ہم اس پر کام کر لیتے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات