اسامہ ظفر کی دعوت ولیمہ، اسلامی اقدار ہم آمنگ تقریب

Published: 16-10-2022

Cinque Terre

گجرات(محبوب عالم)سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر کے صاحبزادے اسامہ ظفر کی دعوت ولیمہ کی سادہ پر وقار اسلامی اقدار سے ہمآہنگ گرینڈ تقریب کی روح پرور حسین محفل ہر لحاظ سے انفرادیت کی حامل ضیافت بن گئی ضیافت کے لئے تمام مختص ہالوں میں نہ موسیقی کی بکھرتی دھنیں تھیں اور نہ ہی پاکستانی یا انڈین گلوکارو ں کے گیت گونجے،بلکہ دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب کا آغاز رب ذولجلال کے با برکت کلام کی تلاوت سے ہوا۔حاجی عمران ظفر کے صاحبزادے دولہا اسامہ ظفر نے نعت رسول پاک پڑھنے کی انتہا ئی خوبصورت انداز اور محبت کے ساتھ سعادت حاصل کی، اسکے بعد غوث پاک کی منقبت پیش کی گئی۔سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔صاحبزاد غلام بشیر نقشبندی نے اسلامی شعائر کے ساتھ شادی کی تقریب کے حوالے سے خصوصی بیان کیا۔اور دعا کرائی۔

آج کا اخبار
اشتہارات