سیوریج پلان پر عمل شروع، ہزاروں نئی نوکریاں، انشاء اللہ کوئی مسئلہ نہ رہیگا، محترمہ ثمیرہ الٰہی

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات(محبوب عالم سے) پاکستان مسلم لیگ کی راہنما محترمہ سمیرا الٰہی نے مرکزی انجمن تاجران کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو اکٹھا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور آج کی تقریب میں افتخار شاکر مرحوم کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ ان کی کمی سے دل بھی دکھا ہے۔ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا وہ تاجروں کے مسائل کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ محترمہ سمیرا الٰہی نے کہا کہ تاجروں کے تمام مطالبات منظور کئے جائیں گے ان کے حقوق پورے کئے جائیں گے۔ اب ہمارے پاس کوئی جواز نہیں ہے کہ ہم آپ کے مطالبات منظور نہ کریں۔ پنجاب کی حکومت ہماری ہے۔ آج آپ کی دعاؤں سے وزیر اعلیٰ وہاں پہنچے ہیں کہ وہ آپ کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ماشاء اللہ گجرات میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور اس کا سہرا چوہدری مونس الٰہی کو بھی جاتا ہے جو کہ رات گئے تک گجرات کی ترقی کے لئے منصوبے منظور کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کی تقریب حلف وفاداری کا وقت آیا تو مونس الٰہی نے مجھے کہا کہ آپ مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران سے حلف لیں میں ان کے لئے ہی کام کر رہا ہوں۔ چوہدری وجاہت حسین نے بھی مجھے یہی کہا کہ آپ حلف لیں جا کر۔ چوہدری مونس الٰہی نے مجھے یہ کہا کہ میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کو دس بارہ دن تک کنجاہ ہاؤس میں دعوت دوں گا۔ انہوں نے کہا میں مطمئن ہو گئی کہ مونس الٰہی گجرات شہر کو بہتر بنانے کے لئے دن رات مصروف ہے۔ اُس نے مجھے کہا کہ آپ فکر نہ کریں ہم اتنے فنڈز گجرات لائیں گے، اتنی نوکریاں لائیں گے کہ گجرات کم پڑ جائے گا۔ وہ مجھے خوش کرنے کے لئے ہیں بلکہ گجرات کے لوگو ں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح چوہدری پرویز الٰہی گجرات کے لئے فکر مند رہتے تھے اب اُسی طرح گجرات کے لوگ ان کے لئے فکر مند رہتے ہیں۔ مونس الٰہی نے اپنے والد سے کہا ہے کہ اب ہم گجرات میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی گجرات میں اتنا ٹائم نہیں دے رہا جتنا فنڈز لانے اور ترقیاتی کام کروانے میں مصروف ہے۔ گجرات کے لوگ یاد کریں گے اور آپ لوگوں کو انشاء اللہ ترقیاتی کام نظر آئیں گے۔ گلیوں، نالیوں کے ساتھ ویسٹ مینجمنٹ کے کام شروع کئے ہیں۔ انشاء اللہ ویسٹ مینجمنٹ میں صفائی کے معاملات بہتر ہوں گے۔  دس پندرہ دن کے اندر اندر گجرات میں صفائی کا نظام بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ گجرات میں سیوریج کا مسئلہ بھی بہت جلد حل ہو گا۔ میں نے پرویز الٰہی سے کہا ہے کہ گجرات کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ زدیں تاکہ ان کے دیرینہ مسائل حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 6 بہنیں ہیں اور ہماری والدہ کا مجھ پر ہی فوکس ہوتا تھا کہ میں لوگوں کے کام کروں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایم این اے، ایم پی اے بننے کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا۔ میں نے کہا کہ پورے پنجاب نہیں بلکہ اپنے گجرات کے لئے کام کرنا چاہتی ہوں۔ انشاء اللہ تعالیٰ گجرات کو زبانی کلامی بہتر نہیں بلکہ عملی طور پر خوبصورت بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ گجرات شہر کو چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی کاوشو ں سے مثالی شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی مخالفت کے باوجود انہوں نے گجرات کو ڈویژن بنایا۔ ویسٹ مینجمنٹ کا بڑا پراجیکٹ ہے۔ جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ لوگوں کو نوکریاں بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نوکریوں کے لئے مجھ سے رابطہ کریں انشاء اللہ تعالیٰ لوگوں کو سرکاری نوکریاں بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری کی بجائے مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کریں۔ جو نوکریاں آئیں گی میں خود دوں گی۔ جہاں آپ کو کوئی شکایت ملے مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کریں۔ میری تمام نیک تمنائیں تاجروں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ شفیق کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جن کے ساتھ تمام تاجر برادری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین نے بھی مانا ہے کہ تمام تاجر شیخ شفیق کے ساتھ ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ شفیق کا سایہ تاجروں پر قائم و دائم رکھے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات