Published: 18-10-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) مرکزی انجمن تاجران کی پر وقار تقریب حلف وفادری گروپ لیڈر شیخ محمد افضال اور بانی شیخ محمد شفیق کی صدارت میں ہوئی۔ جس میں مسلم لیگ کی راہنما محترمہ بی بی سمیر ا الٰہی نے بشیر میرج ہال میں پر وقار تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں بانی مرکزی انجمن تاجران باؤ محمد شفیق، گروپ لیڈر شیخ محمد افضال، قائم مقام صدر شیخ افضال الرحمان شاد، سرپرست اعلیٰ خان شبیر خان، سرپرست سجاد اکرم ریحانیہ، چیئرمین عالمگیر بوبی، وائس چیئرمین علی انور شاہ، وائس چیئرمین سیٹھ ظہیر عباس صراف،سینئر نائب صدر ارشد وحید بٹ، جنرل سیکرٹری ملک بابر نسیم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نبیل احمد شاکر، نائب صدور حاجی غلام مصطفی، عثمان بٹ، شیخ فیصل، عمر ساجد، چوہدری اظہر اقبال، مرزا الطاف بیگ سرائے عالمگیر، راجہ عثمان کھاریاں، خلیل پہلوان جلالپورجٹاں، لئیق شہزاد بٹ منگووال، وائس چیئرمین سیٹھ ظہیر عباس، نائب صدر عمران عباس ریحانیہ، جائنٹ سیکرٹری خان جاوید خان، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر انصر،سیکرٹری اطلاعات و نشریات امتیاز راٹھورو دیگر شامل تھے۔ جبکہ تقریب میں ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ، ڈی ایس پی پرویز گوندل، شیخ مشتاق، صدر گجرات چیمبر سکندر اشفاق، مہر اکمل بوبی، سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری، رخسانہ الٰہی، شیخ عمران، شیخ قیوم اختر، شیخ عثمان، ذوالفقار صراف، مہر آصف، اے سی ایف بی آر سید جواد شاہ، قاضی خالد سیف اللہ، چیئرمین آل پاکستان پاٹری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن حاجی زاہد محمود، سینئر وائس چیئرمین شاہین گروپ چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، ملک سرفراز، چوہدری خالد اصغر، ملک امتیاز گوگا، مقصود احمد، شیخ عرفان، غیاث الدی پال، مہر آصف اور دیگر تاجروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔