Published: 18-10-2022
گجرات(تجمل منیر سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے صد و ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی بھاری اکثریت سے فتح کو عوام کی جیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فتح نے ثابت کردیا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں نا اہل اور ناجائز حکومت عوامی حقوق پر ڈاکے مار رہی ہے، ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ عام انتخابات میں بھی امپورٹڈ حکومت اور نا اہل حکمرانوں کو نہ صرف بھاری اکثریت سے شکست دے گی بلکہ انہیں آئندہ الیکشن کا نا م لینا بھی گوارہ نہ ہوگاچوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں مثالی کامیابی سے ہمکنارکرکے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اعلان بلکہ پاور شو کر دی ہے، اب اتحادی جماعتوں کو کہیں چھپنے کا موقع نہ ملے گا، انہوں نے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے وہ انہیں وزیر اعظم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں پی ڈی ایم واضع شکست دیکھ کر بوکھلاگئی ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم نظر نہیں آئے گی، پی ڈی ایم مفاداتی ٹولہ ہے جو بکھر نے والا ہے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے، پوری قوم کو مثالی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔