والد کا خواب فری ڈسپنسری، اللہ تعالیٰ نے ہسپتال کے وسائل عطا کیے

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)بانی ٹراماسنٹرامتیازکوثرکاکہناتھاکہ فلاحی پراجیکٹس کانام اپنے والدین کے نام پررشیدہ شفیع سے شروع کیامیرے والد کریانہ کاروبارکرتے تھے اورجہد مسلسل سے ہم بھائیوں نے ملکر کاروبارکووسعت دی والد صاحب کی خواہش تھی کہ غریب ومستحقین کیلئے فری ڈسپنسری بنائی جائے،زچہ بچہ ہسپتال کیلئے ساروکی نہرکے قریب ڈیڑھ کنال اراضی خریدی 2015میں جب میری والدہ علیل ہوئیں تو انہیں عزیزبھٹی ہسپتال ایمرجنسی لایاگیا مگرایمرجنسی کی حالت دیکھ کرعہد کیاکہ انشاء اللہ اس کی بہتری کیلئے کام کرونگا والدہ کی وفات کے بعد سابق ڈی سی گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ کے ساتھ ملکرعزیزبھٹی ہسپتال میں ٹراماسنٹرکیلئے کام کاآغازکیا،دلی تمناتھی کہ والد صاحب ٹراماسنٹرکی بنیاد رکھیں مگروہ بھی دارفانی سے کوچ کرگئے 

آج کا اخبار
اشتہارات