”ٹراما سنٹر توسیع پلان“ سٹی سکین فنکشنل، جدید ڈائیگناسٹک لیب کیلئے کوشاں، امتیاز کوثر

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)بے لوث خدمت انسانیت ہی میرا مطمع نظر،ٹراماسنٹرمیں چارکروڑ کی جدید سٹی سکین مشین فنکشنل، 4کروڑ روپے سے ٹراماسنٹرتوسیع منصوبہ شروع،رشیدہ شفیع فلٹریشن منصوبے کے تحت شہربھرمیں 71واٹرفلٹرپلانٹ لگاچکے ہیں،انشاء اللہ150فلٹرپلانٹس لگانے کاٹارگٹ،امسال 80پلانٹس لگائیں گے،فلٹریشن پلانٹ کی تزئین وآرائش اوردیکھ بھال پرماہانہ لاکھوں روپے خرچ کررہے ہیں،گجراتیوں میں جذیہ چیریٹی بدرجہ اتم پایا جاتاہے، غریب،سفید پوش طبقات کیلئے شہرمیں جدید ڈائیگناسٹک لیب کیلئے کوشاں ہوں،اگرمخیرحضرات جگہ فراہم کردیں تو لیب تعمیرکاآغازکردیاجائے گا،گجرات موٹرسائیکل حادثات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،آرتھوپیڈک ہسپتال وقت کی اہم ضرورت،صدقہ جاریہ کے مشن میں گجرات کے مخیرحضرات نے کبھی بھی پیسوں کی کمی نہ آنے دی بلکہ میری ایک کال پرہمیشہ لبیک کہتے ہوئے دل کھول کروسائل فراہم کیے، زندگی کی آخری سانس تک خدمت انسانیت کیلئے کوشاں ہوں ان خیالات کااظہار ممتازکاروباری وسماجی شخصیت بانی ٹراماسنٹرعزیزبھٹی شہید ہسپتال امتیازکوثرآف ٹرین سوپ نے روزنامہ”ڈاک“ کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ عزیزبھٹی ہسپتال میں نئی جدید سٹی سکین مشین جس کی مالیت چارکروڑ روپے ہے کیلئے میرے بھائیوں نے فنڈز فراہم کیے جبکہ ٹراماسنٹرتوسیع منصوبہ ذاتی گرہ سے مکمل کروارہاہوں،2015میں ٹراماسنٹرکیلئے کام کاآغازکیا جس کی تعمیرپرتمام اخراجات ہماری فیملی نے برداشت کیے جبکہ پورے پاکستان میں گجرات ٹراماسنٹرمیں جدید سٹی سکین مشین فنکشنل کے ساتھ ایک ہی چھت تلے آپریشن تھیٹر،وارڈز ودیگرعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں،شہرمیں رشیدہ شفیع واٹرفلٹریشن پلانٹ کے تحت اب تک 71فلٹریشن پلانٹ فنکشنل ہوچکے ہیں ابتدائی 15فلٹریشن پلانٹس کیلئے فیملی نے عطیات دیئے جس کے بعد مخیرحضرات قافلے میں شامل ہوتے گئے اوریہ کارواں بن گیا خوشی ہے کہ فلٹریشن پلانٹ کیلئے ہمارے پاس ایڈوانس پیسے جمع ہوتے ہیں،امتیازکوثرکاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں پگانوالہ فیملی کی طرف سے شہرمیں لگائے گئے بیشترفلٹرپلانٹ ناکارہ اورتباہ ہوچکے ہیں جن کوہم نے اپ گریڈ کرتے ہوئے کارآمد بنایااوران جگہوں پرنئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جہاں روزانہ ہزاروں شہری صاف پانی حاصل کررہے ہیں،فلٹریشن پلانٹ کی تزئین وآرائش پربھی ماہانہ لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں الحمد للہ بارہ لاکھ روپے ہمارے پاس اس مد میں جمع ہیں انہوں نے بتایاکہ فلٹرتبدیل کرنے کے ساتھ دیگراشیاء بھی تبدیل کی جاتی ہیں امسال 6پلانٹس کی تزئین وآرائش پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے،فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال کیلئے 5رکنی ٹیم بنادی ہے جنہیں موٹرسائیکل کے ساتھ اپنی فیکٹری میں دفترقائم کرکے دیاہے جہاں سے وہ پلانٹ کی مانیٹرنگ کرتے ہیں،شہرمیں لگائے گئے تمام پلانٹس آٹو ہیں میونسپل کارپوریشن گجرات صرف پلانٹس کے بجلی بل ادا کرتاہے باقی تمام اخراجات ہم اٹھاتے ہیں،اس کے علاوہ سکولزکالجزمیں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کے بجلی بل متعلقہ ادارے برداشت کرتے ہیں قمرسیالوی روڈ پرآر او پلانٹ نصب کیا جس کاپانی نیسلے منرل واٹرکے برابرہے ہم نے 275بوروالے واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی تبدیل کرنا شروع کردیئے ہیں زیادہ بارشوں کے باعث پانی کالیول بڑھ گیاہے عزیزبھٹی ہسپتال کاپہلا فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے پروہاں نیا پلانٹ لگارہے ہیں،شہرمیں میونسپل کارپوریشن کی پانی لائنیں پرانی اوربوسیدہ ہوچکی ہیں جس کے باعث پانی کی لیکیج بڑھ گئی ہے جس سے شہرمیں ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری عام ہورہی ہے ایک سوال کے جواب میں امتیازکوثرکاکہناتھاکہ جب مجھے کروناہوا تو خیال آیا کہ شہرمیں جدید ڈائیگناسٹک لیب تعمیرکی جائے کیونکہ عام افراد مہنگے علاج کے ساتھ مہنگے ٹیسٹ نہیں کرواسکتے،میں سمجھتاہوں کہ ہسپتال بنانے سے بھی ضروری لیب اورصاف پانی کی فراہمی ہے تمام بیماریوں کی جڑ پانی ہے اگرشہری گندا بدبودارپانی پئیں گئے تو ان بیماریوں کاشکارہوکرمہنگے ٹیسٹ کروانے پرمجبورہوجائیں گے جن پرہزاروں روپے خرچ آتاہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلد شہرمیں جدید لیب کی بنیاد رکھیں گے جہا ں پرمعمولی فیس لی جائے گی جس کیلئے گجرات کے مخیرحضرات تعاون کرینگے، شہرمیں جگہ مہنگی ہونے کے باعث لیب کی تعمیرکیلئے مسائل پیداہورہے ہیں انتظامیہ اراضی ریکارڈ سنٹرکے ساتھ زمین دینے کوتیارہے مگرکوشش ہے کہ ہسپتالوں کے قریب لیب تعمیرکی جائے جوہرایک کی پہنچ میں ہو اوریہ لیب ایک کنال جگہ پرتعمیرہوگی اگرکوئی مخیرحضرات جگہ فراہم کردے تو مسئلہ حل ہوجائے گا ہمارے کوئی ذاتی مقاصد نہیں صرف عوامی فلاح وبہبود ہی ترجیح ہے،امتیازکوثرکاکہناتھاکہ گجرات میں آرتھوپیڈک مریضوں کی تعداد زیادہ مگرسہولیات ندارد ہیں آئے روزبڑھتے ہوئے موٹرسائیکل حادثات کے باعث عزیزبھٹی ہسپتال میں مریضوں کارش لگارہتاہے پرائیویٹ علاج کافی مہنگاہے گجرات ویلفیئرفورم کے ساتھ ملکرکینسراینڈ آرتھوپیڈک ہسپتال شروع کیا گجرات میں کینسرمریضوں کی تعداد کم اورآرتھو کی زیادہ ہے کینسرکی افادیت سے انکاری نہیں مگرآرتھوپیڈک مریضوں کوریلیف فراہم کرنا بھی ضروری ہے جس کیلئے کوشاں ہیں اورانشاء اللہ یہ ہسپتال جلد پایہ تکمیل کوپہنچے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات