چوہدری پرویز الٰہی گجرات کی ترقی کے ضامن“ تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے، شیخ شفیق

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) مرکزی انجمن تاجران کے بانی شیخ محمد شفیق نے تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو اتفاق و اتحاد سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ میں تاجروں کے اتحاد کا خواہاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہے اور ہم محترمہ سمیرا الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہو نے آج عہدیداران سے حلف لیا۔ سرپرست اعلیٰ خان شبیر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گجرات کے سب تاجر اکٹھے ہیں اور شیخ محمد شفیق کی قیادت میں متحد ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں گے۔ قائم مقام صدر شیخ افضال الرحمان شاد نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، ایم این اے چوہدری مونس الٰہی، چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مرکزی انجمن تاجران کا قائم مقام صدر نامزد کیا اور مجھ پر یہ ذمہ داری ڈالی کہ میں تاجروں کے مسائل کے حل لئے اپنا کرادا کروں۔ انشاء اللہ میں تاجر برادری کو اپنے ساتھ لے کر چلوں گا۔ انہوں نے کہا میں بی بی سمیرا الٰہی کا مشکور ہوں جو آج مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران سے حلف لینے کے لئے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں مرکزی انجمن تاجران ایک ہے اور اس کو گجرات میں مضبوط بنائیں گے۔ سینئر نائب صدر ارشد وحید بٹ نے کہا کہ ہم عہدیداران نے ہم تاجروں کے خادم ہیں۔ ہمیں 35 سال ہو چکے ہیں تاجروں کی خدمت کرتے ہوئے۔ ہم سب ایک ہیں۔ جو اس تقریب میں نہیں آسکے انہیں بھی ساتھ لے کر آئیں گے۔ ہمیں کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم متحد ہیں۔ چوہدری برادران کی قیادت پر ہمیں اعتماد ہے۔ ہمارا جینا مرنا بھی چوہدری برادران کے ساتھ ہے۔ جنرل سیکرٹری ملک بابر نسیم نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مشکور ہیں جنہوں نے گجرات کو ڈویژن بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات کے تاجروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ مسلم بازار میں سٹریٹ لائٹس لگوائی جائیں۔ مسلم بازار میں صفائی کے نظام کو بہتربنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور مسلم بازار، صرافہ بازار اور دیگر ملحقہ بازاروں میں ٹف ٹائلیں بھی لگائیں جائیں۔ جو بازار خسہ حال ہو چکے ہیں ان کی سڑکیں تعمیر کروائی جائیں۔ سرکلر روڈکے سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔ چیئرمین عالمگیر بوبی نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا چوہدری برادران کے ساتھ ہے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات