مرکزی انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری، شیخ افضال کی تحسین

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران ضلع گجرات کی قائمقام کابینہ کی حلف برادری تقریب میں شیخ افضال کو خصوصی اہمیت حاصل رہی انہوں نے گجرات کے مختلف گروپوں کو اکٹھا کرنے میں بھرپور رول ادا کیا حلف برادری تقریب میں بہترین مثالی انتظامات کروائے ہر آنیوالے مہمانوں کی بہترین تواضع کرتے رہے تقریب کے آخر تک مہمانوں سے ملاقات کرتے رہے شیخ افضال نے کہا ہے کہ تمام تاجر برادری کی مشاورت سے بہترین فیصلے کیے جائینگے تاجر برادری کے حقوق کیلئے کام کرینگے نئی کابینہ انجمن تاجران کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جو تاجروں کی صحیح معنوں میں خدمت کریگی۔

آج کا اخبار
اشتہارات