محترمہ ثمیرہ الٰہی سے چوہدری سفیان گجر کی ملاقات، کارکردگی بارے بریفنگ

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کی راہنما محترمہ بی بی ثمیرہ الٰہی سے مسلم لیگی راہنما و چیئرمین ضلع گجرات وزیر اعلیٰ شکایات سیل چوہدری سفیان گجر ادھووال کی ملاقات، شکایات سیل کی کارکردگی اور انتظامی امورپر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چوہدری ضیغم گجر بھی موجود تھے چوہدری سفیان گجر نے بی بی ثمیرہ الٰہی کو گجرات سٹی کی موجودہ صورتحال اور آنے والے شکایات اور انکے ازالہ کے حوالے سے اقدامات کیلئے درخواست بھی کی اور گجرات میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، محترمہ بی بی ثمیرہ الٰہی نے چوہدری سفیان گجر کی عوامی خدمات کو سراہا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

آج کا اخبار
اشتہارات