کمشنر کا چوہدری پرویز الٰہی کارڈیالوجی ہسپتال دورہ، وزیر آباد ضلعی کمپلیکس کے لئے اراضی معائنہ

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کا ضلع وزیرآباد کا دورہ، چوہدری پرویز الٰہی کارڈیالوجی سینیٹر، ضلعی انتظامیہ کے لئے دفاتر کے مجوزہ جگہ معائنہ۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کارڈیالوجی سینٹر کو جلد اپ گریڈ کیا جائے جس کے اقدامات جاری ہیں،کارڈلوجی سینٹر گجرات ڈویژن میں واحد دل کا ہسپتال ہے جس سے مریضوں کا بے پناہ رش ہے رش کو کم کرنے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے چوہدری پرویز الٰہی کارڈلوجی سینٹر میں اسپشلسٹ ڈاکٹر عملہ کے اضافہ کے ساتھ ساتھ بیڈز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے، اپ گریڈیشن سے وزیر آباد، گجرات اور گردونواح علاقوں کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرز عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان ضلعی دفاتر کے قیام کے مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا اور ریونیو عملہ کو ہدایت کی ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے قیام کیلئے سرکاری زمین تلاش کی جائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات