Published: 18-10-2022
گجرات(ارشد علی سے)ڈی پی او گجرات سید غضنفر علیشاہ کی ہدایات پر پولیس تھانہ رحمانیہ نے 24مئی 2022کو دیونہ منڈی میں قتل ہونے والے محمد ارشد کے قتل کے ملزمان ٹریس کرکے گرفتار کرلئے، مقتول کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، پولیس نے ملزمان اظہر اقبال ساکن منڈی بہاؤالدین اور عبد المنان ساکن کھٹیالہ شیخاں منڈی بہاؤالدین کو ٹریس کرکے گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کرلیا، ملزمان نے بتایا کہ مقتول محمد ارشد نے دیونہ منڈی میں 24سال قبل غلام عباس کو قتل کیا تھا اور جیل سے سزا کاٹ کر رہا ہوا تھا مقتول غلام عباس کے بیرون ملک مقیم بھائی غلام غوث کی ہدایات اور رقم ملنے پر ملزمان نے منصوبہ بندی کرکے محمد ارشد کو قتل کیا پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے، ملزمان غلام غوث کے ملازمین بتائے جاتے ہیں۔