لاہور میں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ، حافظ زبیر کی قیادت میں گجرات سے کاشتکار شریک

Published: 18-10-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)جے آئی کسان بورڈ ضلع گجرات کے صدر حافظ زبیراحمد نے گزشتہ روز گجرات سے کسان بورڈ رہنماؤں اورکسانوں کے ہمراہ لاہورمیں کسان بورڈ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی کسانبورڈ کی جانب سے زراعت کوحق دوتحریک کاآغازکردیاگیاہے اس سلسلے میں لاہورپنجاب اسمبلی کے سامنے مرکزی صدرکسان بورڈ کے ہمراہ پنجاب بھرسے آئے ہوئے کاشتکاروں نے بھرپورشرکت کی گجرات سے قافلہ حافظ زبیرکی قیادت میں لاہورپہنچا حافظ زبیراحمد نے کہاکہ پنجاب حکومت کسانوں کو ریلیف پیکیج فوری فراہم کرے مرکزی حکومت بھی واپڈا بلوں اوردیگر کھاد زرعی مداخل میں وفاقی ٹیکس ختم کرے حافظ زبیرنے کہاکہ آج کاشتکار اپنے حقوق کے لئے کسان بورڈ کے زیراہتمام نکل آئے ہیں ہماری تحریک اوراحتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا

آج کا اخبار
اشتہارات