Published: 18-10-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کی جانب سے چترال خیبرپختونخواہ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پانچ ملین سیزائد روپے کا راشن اشیاء خوردونوش امدادی سامان گرم بسترے کپڑے ودیگرسامان لیکردو ٹرک گزشتہ روز اسلامک سنٹرگجرات سے روانہ ہوگئے صدرالخدمت فاؤنڈیشن چوہدری انصردھول ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری راجہ ساجد شریف نائب امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات حاجی انوروڑائچ ودیگراحباب نے امدادی سامان روانہ کیا جبکہ بعد ازاں جماعت اسلامی پھالیہ کی جانب سے رہنما سابق چیئرمین سید اعجازخیالی نے الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کوسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دس لاکھ روپے کاچیک دیا دس لاکھ کاچیک انہوں نے صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم انصردھول ایڈوکیٹ راجہ ساجد شریف حاجی اسلم جاوید کوپیش کیا اس موقع پرراجہ نعیم خاورودیگرموجود تھے۔