میاں عمران مسعود وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن کے چیئر مین مقرر، چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ملاقات

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے صوبہ پنجاب میں محکمہ تعلیم کودرپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن قائم کردی ہے اورسابق وزیرتعلیم پنجاب میاں عمران مسعود کووزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن کاچیئرمین مقررکرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے سابق صوبائی وزیرتعلیم میاں عمران مسعود نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نے انہیں نئی ذمہ داریاں ملنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کابھی اظہار کیا،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی طرف سے قائم کردہ ٹاسک فورس صوبہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن کے مطابق اقدامات اٹھاتے ہوئے سرکاری سکولوں، کالجز، یونیورسٹیز، انٹرمیڈیٹ بورڈز کی کارکردگی کوبہتربنانے کے حوالے سے سفارشات تیارکرنے کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل بارے بھی رپورٹ مرتب کرے گی اس کے ساتھ صوبہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کی تربیت، نصاب کی تیاری اور دیگرایشوز کاجائزہ لیتے ہوئے اپنی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کرے گی،چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن بننے پر میاں عمران مسعود نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کابھرپوراعتماد پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ٹاسک فورس کاچیئرمین منتخب ہونا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں،صوبہ میں ایجوکیشن سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے تمام صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے جامع لائحہ عمل تیارکیاجائے گا انشاء اللہ پوری کوشش کرونگا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے ایجوکیشن سیکٹرپروگرام کومزید آگے لے کرچلتے ہوئے صوبہ میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ بطورچیئرمین اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دیتے ہوئے صوبہ بھرمیں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات