Published: 20-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے نت ہاؤس میں عمائدین کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال، چوہدری وجاہت حسین سے نت ہاؤس میں مسلم لیگی راہنما چوہدری طاہر حسین ترکھا،چوہدری فاروق افگن کلا چور،چوہدری عارف نمبردار،چوہدری یاسر نوید دھول،چوہدری منیر احمد ملہی،چوہدری ارشد نت، مہر محمد یونس، چوہدری شاہ رخ وڑائچ و دیگر معززین نے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی عمائدین کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام کیا گیا۔