”کڈنی سنٹر میں اوورسیز ڈونرز کی آمد“ ڈیالسز سہولیات پر اظہار اطمینان

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)کڈنی سنٹرگجرات کی ماہانہ میٹنگ کاانعقاد گزشتہ روز کڈنی سنٹرکانفرنس ہال میں کیاگیا صدارت ڈپٹی کمشنرگجرات عامرشہزاد کنگ نے کی جبکہ مہمان خصوصی جرمنی کی ممتازکاروباری شخصیات چوہدری اظہرحسین ساہی، چوہدری مقصود سندھو، چوہدری ٹکاخاں،معروف سرجن ڈاکٹرنوخیزاحمدچوہدری ستوانگرناروے کے چچا جان چوہدری فیاض احمدپیروشاہ،اعجازڈارڈنمارک تھے،معززمہمانوں کا کڈنی سنٹرآمد پر صدرمیاں محمداعجاز، چوہدری اعجازوڑائچ ریورگارڈن، چوہدری اظہرحسین نے والہانہ اورپرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اورنیک خواہشات کااظہار کیا،اس موقع پر چوہدری رفیق الزمان،چوہدری احتشام،ڈاکٹرعباس گوندل، نثارالدین ساجد راٹھورودیگربھی موجود تھے۔میاں محمداعجازنے معززمہمانوں کوکڈنی سنٹرکے مختلف شعبہ جات کاوزٹ کراتے ہوئے ہیپاٹائٹس وارڈز،ڈائیلیسزوارڈز میں داخل مریضوں کودی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات بارے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یہاں پرضلع گجرات،بھمبرآزاد کشمیر،سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین سمیت دیگراضلاع سے مریض داخل ہیں جن کے لئے جرمنی سے ادویات ودیگرڈائلیسزعلاج میں استعمال ہونیوالی اشیاء منگوائی جاتی ہیں جن پرماہانہ تقریباً ایک کروڑ روپے تک اخراجات آرہے ہیں یہاں پرداخل مریضوں کی اکثریت مستحق، غریب ہیں جن کے مفت ڈائلیسزکیے جاتے ہیں اورروزانہ تین شفٹوں پرسو کے قریب مریضوں کے ڈائلیسزکیے جاتے ہیں،اس موقع پرچوہدری اظہرحسین ساہی، چوہدری مقصود سندھو،چوہدری ٹکاخاں،چوہدری فیاض احمدپیروشاہ ودیگرنے داخل مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات سمیت دیگرضروریات بارے دریافت کیا جس پرمریضوں نے میاں محمداعجازوکڈنی سنٹرانتظامیہ کی بے لوث کاوشوں کوسراہتے ہوئے معیاری اورجدید علاج فراہمی پرانہیں خراج تحسین پیش کیا،معززمہمان کافی دیر ڈائلیسزاورہیپاٹائٹس وارڈز میں موجود رہے اورمریضوں کے ساتھ انکے لواحقین سے بھی سہولیات بارے دریافت کرتے رہے،اس موقع پرشرکاء کاکہناتھاکہ میاں محمداعجازاوران کی ٹیم صدقہ جاریہ کے اس مشن کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں اورمیرٹ کوترجیح دیتے ہوئے بلاتفریق وتمیز مریضوں کے ڈائلیسزکیے جارہے ہیں جس پروہ خراج تحسین ومبارکباد کے مستحق ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات