”بیرون ممالک مقیم پاکستانی ہمارا سرمایہ افتخار“ کسی بھی مسئلہ کی صورت مجھ سے رابطہ کریں، ڈپٹی کمشنر

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)ڈپٹی کمشنرگجرات عامرشہزاد کنگ نے کڈنی سنٹرگجرات اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں نے کڈنی سنٹرکی تعمیروترقی اورفلاح وبہبود میں ہمیشہ کلیدی کردارادا کیاہے اوروسائل سے بڑھ کرکروڑوں کے عطیات فراہم کرتے ہوئے صدقہ جاریہکے مشن کی تکمیل میں اپناحصہ ڈالا جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کووطن عزیز میں درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اورانکے جلد حل کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اگرکسی کوکوئی مسئلہ ہو تو مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کرے ڈپٹی کمشنرگجرات آفس کے دروازے انکے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں،ڈپٹی کمشنرعامرشہزاد کنگ کاکہناتھاکہ گجرات میں ادویات کی ذخیرہ اندوزی کیلئے ویئرہاؤس نہ ہونے کے باعث ہمیں گھمبیرمسائل کاسامنا تھا مگرالحمد للہ وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے نئے ویئرہاؤس کی تعمیرکیلئے فنڈز کااجرا کردیاہے اس کے علاوہ تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں کواپ گریڈ کرنے کے ساتھ عزیزبھٹی شہید ہسپتال میں چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے گرین ہیلتھ پروگرام کاآغازکررہے ہیں جس سے صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی،انہوں نے بتایاکہ گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاباقاعدہ قیام عمل میں لایاجاچکاہے جس کے تحت شہربھرمیں صفائی ستھرائی کیلئے ہیوی مشینری کے ساتھ کام تیزی سے جاری ہے انشا ء اللہ شہری جلد اب بہترگجرات دیکھیں گے۔ڈپٹی کمشنرعامرشہزاد کنگ نے چوہدری اظہرحسین ساہی، چوہدری مقصود سندھو، چوہدری ٹکاخان،ڈاکٹرنوخیزاحمد چوہدری ودیگرکی کڈنی سنٹرگجرات کیلئے مثالی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں اپنے بھرپورتعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات