”جرمنی ڈنمارک بیلجیم، ناروے سے4.18 کروڑ عطیات“ ڈیالسز مشین 50 ہو گئیں، میاں محمد اعجا

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)ممتاز صنعتکار،ڈائریکٹرفنانس جی ایف سی فین،صدرکڈنی سنٹرگجرات میاں محمداعجازنے کڈنی سنٹراجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں نے جب بھی وطن عزیز پرکوئی مصیبت کی گھڑی آئی ہمیشہ بڑھ چڑھ کرحصہ لیا کڈنی سنٹرگجرات کیلئے انکی گرانقدرخدمات لائق تحسین ہیں ہمیشہ توقع سے بڑھ کر مالی معاونت کی،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورمخیرحضرات کے تعاون سے 50ڈائلیسزمشینوں کاٹارگٹ حاصل کرلیاہے اورالحمد للہ آئندہ دوتین روز تک یہ مشینیں کڈنی سنٹرمیں فنکشنل ہوجائیں گی انہوں نے کہاکہ امسال جرمنی، ڈنمارک، بلجیم، ناروے سے تقریباً چارکروڑ 18لاکھ روپے کی ریکارڈ فنڈ ریزنگ ہوئی اورماہ مقدس میں چوہدری اعجازوڑائچ شاہدولہ ٹاؤن کی طرف سے منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنرمیں بھی بھرپورعطیات ملے جس سے کڈنی سنٹرگجرات کے پاس 6کروڑ 68لاکھ روپے کے قریب عطیات اکٹھے ہوئے،بھرپورپلاننگ کے ساتھ کام کرنے کے باعث ہمارے پاس وافرفنڈز اکٹھے ہوچکے ہیں اورپرامید ہیں کہ اس سے پچاس ڈائلیسزمشینوں پرآنیوالے تقریباً ایک کروڑ 25لاکھ روپے تک اخراجات بآسانی برداشت کرلیں گے انہوں نے بتایاکہ قبل ازیں جرمنی سے جدید تین ڈائلیسزمشینیں کاآرڈردیاتھامگراب مزید چارڈائیلسزمشینوں کیلئے 65لاکھ روپے ادائیگی کردی ہے ایک ڈائلیسزمشین کی قیمت اس وقت سوا 16لاکھ روپے ہے الحمد للہ ہمیں خوشی ہے کہ چارماہ پہلے عہد کیاتھاکہ کڈنی سنٹرگجرات میں پچاس ڈائلیسزمشینیں فنکشنل کردیں گے آج ہمارا خواب شرمندہ تعبیرہوگیاہے جس کیلئے اوورسیزپاکستانیوں اورگجرات کے مخیرحضرات کے قابل تحسین کردارکوتاریخ کے سنہری حروف میں لکھاجائیگاجنہوں نے ہمیشہ مشکل اورکٹھن حالات میں ہمارے شانہ بشانہ رہ کرصدقہ جاریہ کے اس مشن کی تکمیل کیلئے کردارادا کیا، میاں محمداعجازنے کہاکہ کڈنی سنٹرگجرات میں پچاس ڈائلیسزمشینیں فنکشنل ہونے کے بعد ویٹنگ لسٹ پرموجود ڈائلیسزمریضوں کوبھی علا ج معالجہ کی سہولیات میسرآئیں گی انشاء اللہ زندگی کی آخری سانس تک بے لوث خدمت انسانیت کے اس مشن کی تکمیل کیلئے تمام وسائل اورکاوشیں بروئے کارلاتے رہیں گے

آج کا اخبار
اشتہارات