Published: 20-10-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)جرمنی کی ممتازکاروباری شخصیت چوہدری اظہرحسین ساہی نے کڈنی سنٹرگجرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ صدقہ جاریہ کے اس مشن کی تکمیل کیلئے وسائل فراہم کرنا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہمیشہ کوشش ہونی چاہیے کہ دوسروں کیلئے زندگی میں کچھ نہ کچھ ضرورکرکے جائیں تاکہ دنیا آپ کویاد رکھ سکے،دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل اورکٹھن حالات میں وطن عزیز کی فلاح وبہبود کیلئے کردارادا کیا،ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاکردارادا کرنیوالے اوورسیزپاکستانیوں کے باعث ملک چل رہاہے اگروہ زرمبادلہ بھیجنا بند کردیں تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا،آج افسوس سے کہناپڑتاہے کہ وطن عزیز میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیاجاتا،سرکاری محکموں میں اہلکارذلیل وخوارکرتے ہیں اورہمیں بے جاتنگ کیاجاتاہے انہوں نے ڈپٹی کمشنرگجرات عامرشہزاد کنگ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جناب اس طرف بھی توجہ دیتے ہوئے ہمارے مسائل حل کروانے کیلئے اقدامات بروئے کارلائے جائیں، چوہدری اظہرحسین ساہی کاکہناتھاکہ کڈنی سنٹرمیں مریضوں کوعلاج معالجہ کے ساتھ مفت کھانے کی فراہمی کیلئے بھی تعاون کریں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنرگجرات عامرشہزاد کنگ کودورہ جرمنی کی بھی دعوت دی۔