اظہر ساہی، مقصود سندھو، چوہدری ٹکا اعجاز ڈار کیلئے تہنیتی سر ٹیفکیٹس

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)کڈنی سنٹرگجرات اجلاس میں ڈپٹی کمشنرگجرات عامرشہزاد کنگ،صدرمیاں محمداعجازنے دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے کڈنی سنٹرکیلئے ریکارڈ عطیات فراہمی پرانکاشکریہ ادا کیااور جرمنیکی ممتازکاروباری شخصیات چوہدری اظہرحسین ساہی، چوہدری مقصود سندھو، چوہدری ٹکاخاں،اعجازڈارڈنمارک اور ستوانگرناروے کے معروف سرجن ڈاکٹرنوخیزاحمد چوہدری کوانکی گرانقدرخدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے ان کی تحسین بھی کی اس موقع پرچوہدری اعجازوڑائچ شاہدولہ ٹاؤن، چوہدری اظہرحسین ودیگربھی موجود تھے۔ڈاکٹرنوخیزاحمد چوہدری کاتعریفی سرٹیفکیٹ انکے چچا چوہدری فیاض احمد پیروشاہ نے حاصل کیا،ڈی سی عامرشہزاد کنگ،میاں محمداعجازکاکہناتھاکہ اوورسیزپاکستانیوں نے ہمیشہ ہماری ایک کال پرلبیک کہتے ہوئے ریکارڈ عطیات فراہم کیے جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیاجائے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات