اظہر ساہی، مقصود سندھو، ٹکا خان، ڈاکٹر نوخیز کے مشکور، میاں اعجاز

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)ممتاز صنعتکار،میاں محمداعجازنے جرمنی کی ممتازکاروباری شخصیات چوہدری اظہرحسین ساہی، چوہدری مقصود سندھو،چوہدری ٹکاخاں جبکہ ستوانگرناروے کے معروف سرجن ڈاکٹرنوخیزاحمدچوہدری اوراعجازڈارڈنمارک کی کڈنی سنٹرگجرات کیلئے کروڑوں روپے عطیات کی فراہمی کیساتھ مستقبل میں مزید تعاون پراظہارتشکرکرتے ہوئے کہاکہ چارسال قبل پہلی مرتبہ ناروے سے کڈنی سنٹرکیلئے ہونیوالی فنڈ ریزنگ کادائرہ کارآج یورپ کے دیگرممالک تک پھیل چکاہے اورہمیں خوشی ہے کہ جہاں پربھی کڈنی سنٹرکیلئے فنڈ ریزنگ کی اپیل کی وہاں پرمقیم پاکستانیوں نے ہماری فلاحی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے لبیک کیااورکروڑوں روپے عطیات پیش کرتے ہوئے نئی ممبرشپ کی،ایسی شخصیات ہی حقیقی معنوں میں ہمارے معاشرے کاخوبصورت چہرہ اورعکس ہیں جن کے تعاون اورمثالی مہمان نوازی کاہمیشہ معترف رہوں گا اورپرامید ہوں کہ مستقبل میں بھی کڈنی سنٹرفنڈ ریزنگ کادائرہ کاریورپ کے دیگرممالک تک پھیلانے میں یہ شخصیات کلیدی کردارادا کریں گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات