Published: 20-10-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)جرمنی کی ممتازکاروباری شخصیت چوہدری ٹکاخان نے کڈنی سنٹرگجرات دورہ کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ جرمنی میں کڈنی سنٹرفنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اسکے صدقہ جاریہ مشن کی تکمیل کے حوالے سے خدمات سے متاثرہوکر کڈنی سنٹرگجرات کاوزٹ کرنے پرمجبور ہوا اورمجھے خوشی اورفخرہے کہ جرمنی میں مقیم دوستوں ساتھیوں خصوصاً میرے بیٹے نے ایک ڈائلیسزمشین فراہم کرکے میرا مان بڑھایا میں سبھی اوورسیزدوستوں کوبتاناچاہتاہوں کہ انکے دیئے گئے عطیات ضائع نہیں ہوئے بلکہ فلاح انسانیت پرخرچ کیے جارہے ہیں جس کیلئے میاں محمداعجاز اورانکی ٹیم مثالی کام کررہی ہے،میاں محمداعجازنہ صرف گجرات بلکہ پورے پاکستان میں ایدھی کی پہچان رکھتے ہیں اورمیں ان کی قیادت پرفخراورمان ہے انہوں نے کہاکہ ضلع گجرات کے کثیرآبادی بیرون ممالک مقیم ہیں صدقہ جاریہ کے اس مشن کی تکمیل کیلئے بلاتفریق وتمیز سبھی آگے بڑھیں کڈنی سنٹرکی نئی ممبرشپ کے ساتھ ہمارا آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا کوشش کریں گے کہ جرمنی کے کاروباری مراکز میں کڈنی سنٹرفنڈنگ کیلئے باکس رکھیں تاکہ زیاد ہ سے زیادہ عطیات جمع ہوسکیں،گفتگوکرتے ہوئے چوہدری مقصود سندھونے کہاکہ کڈنی سنٹرکاپہلے بھی دورہ کرچکاہوں بہترین اورانتہائی منظم ادارہ ہے جس کاہم سبھی کودست وبازو بن کرفلاح انسانیت کیلئے کام کرناہوگا کسی قسم کے صلہ کی چاہ کیے بغیر بے لوث ہوکرچلیں تو اجراللہ تعالیٰ کی ذات کریم عطا کرتی ہے انہوں نے کہاکہ کافی عرصہ سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش تھی مگرمصروفیات کے باعث ادائیگی نہ ہورہی تھی مگراللہ تعالیٰ کے خاص کرم اورکڈنی سنٹرکیلئے کام کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس ماہ عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی اورمیں سمجھتاہوں کہ کڈنی سنٹرخدمات کے صلہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عمرہ جیسی عظیم نعمت سے مستفید فرمایا انشاء اللہ آئندہ بھی ہمارا تعاون جاری رہے گا۔