کڈنی سنٹر تناور درخت بن چکا ہے، چوہدری اظہر حسین

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری اظہرحسین آف نیئرانڈسٹری نے کڈنی سنٹرگجرات میں اظہارخیال کرتیہوئے کہاکہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں نے ہماری ایک کال پرلبیک کہتے ہوئے کروڑوں روپے کے عطیات فراہم کرکے ہمارا مان بڑھایا تین سال قبل ناروے میں کڈنی سنٹرفنڈ ریزنگ کی بنیاد رکھی جس کے بعد جرمنی، بلجیم، ڈنمارک ودیگرممالک میں کامیاب فنڈ ریزنگ ہوئی اوورسیزپاکستانی کڈنی سنٹروزٹ کرتے ہوئے بطورسفیرکڈنی سنٹردوست احباب کوصدقہ جاریہ کے مشن بارے بریفنگ دیتے ہیں جس سے مزید نئے ممبرہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں میاں محمداعجازکی قیاد ت میں بہترین ٹیم ورک جاری ہے میاں اعجازانجمن بہبودی مریضوں کے پلیٹ فارم پرعزیزبھٹی ہسپتال میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اورانہوں نے سابق ڈی سی چوہدری لیاقت علی چٹھہ کے ساتھ ملکراس منصوبے کی بنیاد رکھی جوآج ایک تناوردرخت بن چکاہے 17ڈائلیسزمشینوں کے ساتھ ایک شفٹ سے آغاز کیا مگرآج الحمد للہ 43ڈائلیسزمشینیں فنکشنل ہیں اورآئندہ چند روز تک پچاس ڈائلیسزمشینیں فنکشنل ہوجائیں گی ہم چوہدری اظہرحسین ساہی، چوہدری ٹکاخان، چوہدری مقصود سندھوودیگراحباب کے مشکورہیں جنہوں نے بھرپورفنڈ ریزنگ کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فنڈز اکٹھے کیے تمام معززمہمانوں کوکڈنی سنٹردور ہ پرویلکم کرتاہوں اورامید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں کڈنی سنٹرفنڈ ریزنگ کادائرہ کاریورپ کے دیگرممالک تک بڑھائیں گے،چوہدری اظہرحسین نے کہاکہ کڈنی سنٹرکوسپین سے 13ہزاریورو عطیات مل گئے ہیں انشاء اللہ جلد امریکہ، فرانس، سپین میں بھی فنڈ ریزنگ کرینگے ادارہ کی فلاح وبہبود کیلئے ہم سب کومل جل کرکام کرناہوگا تین شفٹوں پرسو کے قریب ڈائلیسزمریضوں پرماہانہ نوے لاکھ روپے تک اخراجات آرہے ہیں کوشش کرینگے کہ کڈنی سنٹرمریضوں کیلئے کھانے کابھی اہتمام کیاجائے انہوں نے بتایاکہ کڈنی سنٹرکافارن اکاؤنٹ بھی کھول دیاگیاہے اوورسیزپاکستانی ہمارے اکاؤنٹ میں ڈائریکٹ پیسے جمع کرواسکتے ہیں کڈنی سنٹرکے ساتھ تعاون کرنیوالے تمام احباب کے مشکوروممنون ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات