میاں محمد اعجاز کا کڈنی سنٹر ڈونرز کے اعزاز میں ظہرانہ

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) ممتاز بزنس مین، ڈائریکٹر فنانس جی ایف سی فین میاں محمد اعجاز نے اپنی رہائش گاہ یونس کالونی میں اوورسیزپاکستانیوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو جی ایف سی فین حاجی محمد الیاس، ناظم اعجاز، عدیل اعجاز، چوہدری اظہر حسین، چوہدری اعجاز وڑائچ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جرمنی کے شہر ہینورسے آئے ہوئے ممتاز بزنس مین چوہدری مقصود سندھو، چیف ایگزیکٹو انڈین ہاؤس ریسٹورنٹ چوہدری اظہر ساہی سیلے جرمنی، چوہدری ٹکا خان ہینورجرمنی، اعجاز ڈار ڈنمارک،چوہدری شوکت علی ڈنمارک، ڈاکٹر نوخیز ناروے کے چچا فیاض احمد، محمد نواز ساہی سپین،صوفی رشید احمد ناروے، محمد یونس ساقی اور دیگر مہمان شامل تھے۔ اس موقع پر میاں محمد اعجاز نے چوہدری مقصود سندھو، چوہدری اظہر ساہی اور ٹکا خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات