Published: 20-10-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا باقاعدہ قیام کیا جا چکا ہے، گجرات ویسٹمنجمنٹ کمیٹی کے قیام عمل میں کے بعدچیئرمین امجد پرویز بٹ اور ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اہم فیصلے کے گئے، انہوں نے کہا ہے کہ گجرات میں سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جدید تقاضوں پر مبنی کمپنی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت شہر سمیت ملحقہ علاقوں، گلی محلوں میں صفائی کے انتہائی اقدامات مکمل کے جائیں گے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین امجد بٹ نے کہا کہ گجرات ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام سالڈ ویسٹ کو ماحولیاتی تقاضوں کے مطابق ڈمپ کیا جائے گا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں چیئرمین امجد پرویز بٹ، ڈائریکٹر محمد جاوید اقبال، ڈائریکٹر طارق سرمد، ڈائریکٹر عرفان عاشق، ڈائریکٹر عبدل وہاب، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، چیف فنانس آفیسر محمد اشہر، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، سمیت ایم سی کے اسفران نے شرکت۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گجرات شہر کی اشد ضرورت تھی کمپنی کے قیام سے پہلے میونسپل کارپوریشن شہر کا صرف 38 فیصد سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پہنچا رہی تھی جبکہ گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام عمل میں لاتے ہوئے 100 فیصد ویسٹ کو ٹھکانے لگایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ شہر کی ضروریات کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لئے مشینری، ہیومن ریسورس اور دفاترکے قیام کے لئے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں،کمپنی میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر بھر میں اپنے سالڈ ویسٹ کولیکشن پوائنٹس قائم کرے جہاں سے زیرو سالڈ ویسٹ پالیسی کے تحت شہر بھر سے تمام،سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پہنچا کر شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کیاجا سکے گا۔