چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی کی زیر قیادت خدمت و تابعداری مشن پر کار بند، ڈاکٹر شاہ نواز اجنالہ

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ کا حلقہ میں مصروف ترین دن، عمائدین سے ملاقاتیں، مختلف تقریبات میں شرکت اور دیہاتوں کے دورہ کے دوران عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کی انکے ساتھ چوہدری زاہد اکبر اجنالہ، ملک بلال جاذب، ملک اسد اعوان و دیگر موجود تھے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے جینڈر کلا میں منعقدہ اکٹھ میں شرکت کی اور عمائدین سے تعارفی ملاقاتیں کیں ڈیرہ چوہدری خالد جیندڑ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا تقریب سے ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے خطاب کیااور کہا کہ پارٹی کی مضبوطی ہی میرا مشن،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کے مشن پر فوکس انشاء اللہ مثالی کارکردگی دکھائیں گے انہوں نے  ملک خالد کی وفات پر،چوہدری نذیر احمد ڈھینڈہ کی وفات پر، گاؤں ٹبہ میں ملک احسان کی والدہ کی وفات پر، الیاس غفاری کی بہو کی وفات پر انکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات