Published: 20-10-2022
گجرات (شاہد رسول سے)کمشنر ایف بی آر گجراتچوہدری محمد انور کی سربراہی میں ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر شیخ سلیم الہی،ڈپٹی کمشنر محمد سعد مارتھ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری جہانگیر اسلم سندھو نے تاجر کمیونٹی کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹرن فائلز کرنے کی آخری تاریخ 31اکتوبر ہے لہذا 31اکتوبر سے پہلے اپنی ریٹرن فائل کریں تاکہ آپ کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہم سب پر فرض ہے کہ اپنا ٹیکس بروقت جمع کروائیں تاکہ ہم ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔