Published: 20-10-2022
گجرات(محبوب عالم سے) جلالپور جٹاں سے وفد نے چوہدری محمد اعظم ایگزیکٹو ممبرگجرات چیمبر اور مظفر ڈار سابق نائب صدر گجرات چیمبر کی زیرقیادت گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور سکندر اشفاق کو صدر گجرات چیمبر آف کامرس منتخب ہونے پر اور گروپ لیڈر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود، اشفاق احمد رضی گروپ لیڈر فاؤنڈر گروپ کومبارکباد پیش کی۔وفد نے ان کو پھولوں کے ہار پہنانے اور گلدستے پیش کئیے۔ وفد میں شیخ عرفان ظفر،انور گوندل،میر شبیر، احمد حسن اور دیگر شامل تھے۔ سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے کوشش کریں گے۔آپ بھی چیمبر ایکٹی وٹیز میں شرکت کریں۔ممبران کی سہولت کے لیے ضلعی اور علاقائی سٹینڈنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دے رہے ہیں اس کے لیے آپ لوگ 20 تاریخ تک آپ بھی بھی اپنے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران،حاجی زاہد، سابق صدر طارق بلال ملک، سابق نائب صدور کاشف منظور بٹ،خرم الطاف بھٹی اس کے علاوہ وقار ایوب بٹ سابق ایگزیکٹو ممبر بھی موجود تھے۔