مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران تاجر برادری کی مثالی خدمت کریں، شیخ افضال

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)مرکزی انجمن تاجران گجرات کے گروپ لیڈر ممتاز بزنس مین شیخ افضال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے تمام حلف اٹھانے والے عہدیداران مرکزی انجمن تاجران کو تنظیمی طور پر مضبوط اور منظم بنانے کے لئے کام کریں اور تنظیم کے پلیٹ فارم سے تاجروں کی بھر پور خدمت کریں گجرات کے تاجروں نے حلف اٹھانے والے تمام عہدیداران پر اعتماد کا اظہار کیا ہے قائدین نے بھی مکمل سپورٹ کیا ہے اب گیند عہدیداران کے کورٹ میں ہے کہ وہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے تاجر برادری کی خدمت کرکے تنظیم کو فعال و مضبوط بنائے بطور گروپ لیڈر تمام عہدیداران کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کریں گے شیخ افضال نے تمام عہدیداران کو ہدایات کی کہ وہ اپنے عہدوں کے ساتھ انصاف کریں اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاجر برادری کی بھر پور خدمت کریں۔

آج کا اخبار
اشتہارات