ملک بابر نسیم سے عمران ڈار کی ملاقات، ہار پہنائے

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات (محبوب عالم سے)ممتاز تاجر راہنما عمران ڈار چیف ایگزیکٹو عمران مِلک شاپ کابلی گیٹ نے ممتاز تاجر راہنما ملک بابر نسیم کو جنرل سیکرٹری  مرکزی انجمن تاجران گجرات بننے پر انکی شاپ پر جاکر مبارکباد دی اور انہیں مٹھائی پیش کی۔اس موقع پرملک بابر نسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکے مشکور ہیں کہ آپ مبارکباد کیلئے تشریف لائے۔انشاء اللہ گجرات کی تاجر برادری کی خوشحالی کے لئے اور انکے مسائل کے حل کے لئے ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں گے۔تاجر برادری کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرائیں گے۔تاجروں کا کوئی بھی مسئلہ ہو گا پوری مرکزی انجمن تاجران اس مسئلہ کے حل تک سرگرم عمل رہے گی۔تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔تمام حکومتی ادارے نہ صرف تاجر  برادری کے مسائل حل کرنے کے پابند ہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے بھی ضامن ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات