گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑا آپریشن گرفتاریاں

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)آرپی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کی زیر قیادت پولیس ریجن گجرات میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے ریجن بھر منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد سے 102کلو گرام چرس اڑھائی سو بوتلیں شراب 96ناجائز پسٹلز، 5کلاشنکوفیں،33رائفلیں بر آمد کرکے اڑھائی سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، گجرات ریجن میں 116اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا 9ڈکیت گینگ کے 28ملزمان کو گرفتار کرکے 3کروڑ سے زائد کا مال و نقدی رقم مسروقہ بر آمد کرکے مالکان کے حوالے کیا گیا، آرپی او ڈاکٹر اختر عباس کا کہنا ہے کہ پولیس سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے متحرک ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، اور ریجن بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات