چوہدری حسین الٰہی سے چوہدری شبیر ناروے، چوہدری شوکت ڈنمارک کی ملاقات

Published: 21-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے صدر مسلم لیگ ناروے چوہدری شبیر حسین چک مہمد، صدر مسلم لیگ ڈنمارک چوہدری شوکت کی نت ہاؤس میں خصوصی ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری شبیر حسین،چوہدری شوکت کی پارٹی خدمات کو سراہااور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا چوہدری شبیر حسین چک مہمد نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بارے بھی آگاہ کیا اور چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پرسینئر نائب صدر مسلم لیگ پنجاب چوہدری عبدالسعید کندوآنہ، سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال، ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات