چوہدری فاروق افگن کلا چور کی ڈیرہ سید طالب شاہ آمد، سید عدیل شاہ کو ہار پہنائے، اظہار مسرت

Published: 21-10-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے)علاقہ کی معتبر سیاسی شخصیت چوہدری فاروق افگن کلاچور(چوہدری وجاہت حسین کے سپوکس پرسن) کی ڈیرہ سید طالب شاہ معین الدین پور آمد۔سید عدیل عباس شاہ کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر ہار پہناکر گلدستہ پیش کیا۔سید سہیل عباس شاہ، سید علی امیر شاہ کلیوال سیداں، سابق چیئرمین سید عقیل عباس شاہ سے ملاقات کی۔کاف دیر موجود رہے خوشگوار ماحول میں گپ شپ۔پرانی یادیں تازہ کیں۔اس موقع پر چوہدری فاروق افگن کلاچور نے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ کا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننا ضلع گجرات کی سادات برادری کیلئے بڑا اعزاز ہے۔جہاں تک موجود یاد ہے کہ گجرات میں سید عدیل عباس شاہ پہلے سادات برادری کے سپوت ہیں جنہیں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔چوہدری صاحبان جب بھی اقتدارمیں آئے مخلص ساتھیوں کو اسی طرح نوازنا انکا طرہ امتیاز ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی،چوہدری موسیٰ الٰہی گجرات کے عوام کے صحیح معنوں میں خیر خواہ ہیں۔سید عدیل عباس شاہ کا گجرات آمد پر والہانہ استقبال دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے انکی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں۔سید عدیل عباس شاہ مجھے بھائیوں کی طرح سید طالب حسین شاہ کے خاندان سے ہمارا تعلق کبھی بھی موسموں کا پابندنہیں رہا ہمارا ہر قسم کا تعاون سادات کے ساتھ رہے گا۔سید سہیل عباس شاہ کی طرف سے چوہدری فاروق افگن کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا۔عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

آج کا اخبار
اشتہارات